
تصویروں سے بھرے گھر بہت دیکھے
رشتوں میں خلوص مگر کم دیکھے
آہیں بھرتے،سسکتے بہت دیکھے
کاندھا دینے والے مگر کم دیکھے
یادوں کے میلے بہت دیکھے
یاروں کے ملن مگر کم دیکھے
شکوے،شکایت کرتے بہت دیکھے
ہنسانے والےمگر کم دیکھے
ہاتھ چھوڑ جانے والے بہت دیکھے
دعاوں میں اٹھتے ہاتھ مگر کم دیکھے
روٹھے ہمسفر بہت دیکھے
وعدے نبھانے والے مگر کم دیکھے
منزل کی جستجو میں بہت دیکھے
حاصل کے قدردان مگر کم دیکھے
دل پتھر بنتے بہت دیکھے
اپنوں کے لۓ پگھلتے مگر کم دیکھے
سانس لیتے پتلے بہت دیکھے
جیتے انسان مگر کم دیکھے
مرجھاتے پھول تو بہت دیکھے
کھلتے چہرے مگر کم دیکھے
بھیڑ میں کھڑے لوگ تو بہت دیکھے
جو تنہا نہ ہوں مگر کم دیکھے
آرزؤں کا حسرت بننا تو عام ہے
تقدیریں بدلنے والے مگر کم دیکھے
Very Very littt stuff
Beautiful ❤